کوئٹہ: ڈسٹرکٹ آفیسر ایجوکیشن (مردانہ) کوئٹہ شیر احمد سمالانی نے گورنمنٹ بوائز مڈل سکول کرانی کا دورہ کرکے سکول کی تعلیمی، انتظامی اور بنیادی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اسکول میں موجود طلباء اور اساتذہ کی حاضری چیک کیا گیا ۔
ڈی او ای نے سکول میں اساتذہ کی جانب سے سرکاری گاؤن کے استعمال اور سبق کے منصوبوں (Lesson Plans) کی باقاعدہ تیاری کا بھی جائزہ لیا۔
مجموعی طور پر سکول کی تعلیمی و انتظامی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے طلبہ کی حاضری میں مزید بہتری اور تعلیمی سرگرمیوں کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔
اس موقع پر شیر احمد سمالانی نے سکول میں جاری تعمیراتی کام کا بھی معائنہ کیا اور دستیاب سہولیات سمیت دیگر مسائل کا جائزہ لے کر انہیں اپنی رپورٹ کا حصہ بنایا۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ طلبہ کو جدید تعلیمی تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کے لیے کمپیوٹر، مصنوعی ذہانت (AI) اور جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کرایا جائے تاکہ نئی نسل مستقبل کے چیلنجز کا مؤثر انداز میں مقابلہ کرسکے، ملک و صوبے کا نام روشن کرے اور معاشرے کے لیے ذمہ دار شہری بن سکے
اس موقع پر ای ڈی او مقصود احمد سمالانی بھی ان کے ہمراہ تھے
