صوبائی مشیر بلدیات نوابزادہ امیر حمزہ زہری سے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ کی ملاقات، سیاسی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال
پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء و صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے مسلم لیگ(ن) کے رہنماء و صوبائی وزیر خوراک نور محمد دمڑ نے جھالاوان ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی و علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے نوابزادہ امیر حمزہ زہری کی ہدایات پر محکمہ بلدیات کے جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت اور تکمیل کو سراہا دونوں رہنماؤں نے باہمی تعاون اور رابطہ کاری کو مزید مؤثر بنانے پر بھی زور دیا۔ ملاقات میں حاجی صلاح الدین زہری بھی موجود تھے۔

