Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

بلوچستان کی مجموعی صورتحال پر 28واں دفاعی جائزہ اجلاس، سیف سٹی منصوبہ مرحلہ وار فعال کرنے کا فیصلہ

کوئٹہ میں بلوچستان کی مجموعی امن و امان اور سیکیورٹی صورتحال سے متعلق دو روزہ 28واں دفاعی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی مشترکہ صدارت وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور کور کمانڈر کوئٹہ نے کی۔
اجلاس میں صوبائی و وفاقی اداروں اور سیکیورٹی فورسز کی مشترکہ کوششوں، امن و استحکام کے لیے اقدامات اور صوبے کی ترقیاتی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں کوئٹہ سمیت صوبے کے اہم علاقوں میں مرحلہ وار سیف سٹی پروجیکٹ فعال کرنے کا اصولی فیصلہ بھی کیا گیا۔
شرکاء نے بلوچستان کے روشن مستقبل، ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور عوام کی فلاح و بہبود کے عزم کا اعادہ کیا۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ دفاعی جائزہ اجلاس باقاعدگی سے منعقد ہونے کے باعث صوبے میں امن و استحکام کے حوالے سے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہر تین ہفتے بعد ہونے والے اجلاس کا مقصد سابقہ فیصلوں پر عملدرآمد کا جائزہ لینا اور صوبے میں امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔
اجلاس میں وفاقی و صوبائی اداروں اور محکموں سمیت سیکیورٹی فورسز کے نمائندگان نے شرکت کی، جبکہ رواں ماہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کے خلاف کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین بھی پیش کیا گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.