فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ علیحدگی پسند عناصر فوجی کارروائیوں کو پنجاب سے جوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں، حالانکہ ایوب خان سے پرویز مشرف تک بڑے فوجی آپریشنز مختلف غیر پنجابی جرنیلوں کے ادوار میں ہوئے۔ ان کے مطابق پنجابی مزدوروں کو شناختی کارڈ دیکھ کر نشانہ بنانا کسی صورت قابلِ جواز نہیں، اور دہشت گردی میں عام شہریوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔


