کوئٹہ کے سلطان دولنگی میں مسلح افراد کی ناکہ بندی، سردارزادہ بسم اللہ ساسولی گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوا، اہلخانہ کا رابطہ نہ ہوسکا۔
کوئٹہ کے علاقے سلطان دولنگی میں مسلح افراد نے ناکہ بندی کرکے سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کو ڈبل کیبن گاڑی سمیت مبینہ طور پر اغوا کرلیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ جمعرات کی صبح پیش آیا، جب سردارزادہ بسم اللہ ساسولی کوئٹہ سے پنجپائی کے علاقے سرلٹھ جارہے تھے۔ سلطان دولنگی کے مقام پر مسلح افراد نے ان کی گاڑی روک کر انہیں اپنے ساتھ لے گئے۔
خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سے بسم اللہ ساسولی سے رابطہ نہیں ہوسکا، جبکہ اہلخانہ میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔ اغوا کے محرکات اور مغوی کی موجودہ صورتحال سے متعلق مزید معلومات سامنے نہیں آسکیں۔
ذرائع کے مطابق خاندان کی جانب سے ان کی بحفاظت بازیابی اور رابطے کی کوششیں جاری ہیں، تاہم واقعے کی آزادانہ تصدیق تاحال نہیں ہوسکی۔

