قلعہ عبداللہ میں کمسن بچے کے مبینہ اغوا کی کوشش ناکام، اطلاع پھیلنے پر بچے کو سرانان میں چھوڑ کر ملزمان فرار ہوگئے۔
ذرائع کے مطابق بچے کے مبینہ اغوا کی اطلاع سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد معاملہ تیزی سے پھیل گیا، جس کے بعد بچے کو سرانان میں چھوڑ دیا گیا۔
بچے کے بحفاظت ملنے پر اہلخانہ نے اطمینان کا اظہار کیا، جبکہ واقعے میں ملوث افراد کا تاحال سراغ نہیں مل سکا۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

