کراچی: اینٹی کرپشن عدالتوں کو منتقل کیے گئے کرپشن کیسز دوبارہ نیب عدالتوں میں منتقل
کراچی میں احتساب عدالتوں سے اینٹی کرپشن کورٹس منتقل کیے گئے کرپشن کے مقدمات دوبارہ نیب عدالتوں کو واپس بھیج دیے گئے۔
نیب پراسیکیوٹر کی درخواست پر احتساب عدالت نے 15 ریفرنسز کی بحالی کی کارروائی شروع کردی۔
سندھ ہائیکورٹ نے مقدمات اینٹی کرپشن عدالتوں کو منتقل کرنے کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے کیسز دوبارہ نیب عدالتوں میں منتقل کرنے کا حکم دیا تھا۔

