ایران جنگ کی طویل تعیناتی، امریکی بحری اہلکار شدید ذہنی دباؤ کا شکار
ایران کے خلاف جاری جنگ طویل ہونے کے باعث امریکی طیارہ بردار بحری بیڑے پر تعینات اہلکاروں کو شدید دباؤ کا سامنا ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق طویل اور مسلسل ڈیوٹی سے پریشان یو ایس ایس ابراہم لنکن پر تعینات متعدد اہلکاروں نے سمندر میں کود کر اپنی زندگی ختم کرنے کی کوشش کی۔
ایک امریکی اہلکار کی اہلیہ کے مطابق مسلسل تعیناتی اور طویل ڈیوٹی کے باعث ان کے شوہر نے بھی جہاز سے چھلانگ لگانے کی کوشش کی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جہاز کے عملے نے متعدد اہلکاروں کو ایسے انتہائی اقدام سے روک لیا۔

