Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔سرفراز بگٹی

بلوچستان کے نوجوان پاکستان کے مستقبل کے معمار ہیں، تعلیم پر توجہ دیں: سرفراز بگٹی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے مختلف صوبوں کی جامعات میں اسکالرشپ پر منتخب بلوچستان کے طلبہ و طالبات سے ملاقات کی۔
ملاقات میں تعلیم، گورننس اور ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر تفصیلی مکالمہ ہوا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ میرٹ پر بلوچستان کے نوجوانوں کا اعلیٰ جامعات میں انتخاب ان کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔
انہوں نے حکومت پنجاب کی جانب سے بلوچستان کے طلبہ کو ٹیوشن اور ہاسٹل فیس میں معاونت کو قابلِ تحسین قرار دیا۔
سرفراز بگٹی نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ نظم و ضبط، محنت اور میرٹ کو اپنا شعار بنائیں۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے نوجوان جہاں بھی جائیں اپنی صلاحیتوں اور مثبت کردار سے پاکستانیت کا پرچار کریں۔
وزیراعلیٰ نے طلبہ کو ریاست مخالف تنظیموں اور منفی پروپیگنڈے سے دور رہنے کی ہدایت کی۔
ان کا کہنا تھا کہ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم، تحقیق، ہنر اور ملک و صوبے کی ترقی کے لیے استعمال کریں۔
سرفراز بگٹی نے واضح کیا کہ پاکستان ہمیشہ قائم رہنے کے لیے بنا ہے اور تاقیامت قائم رہے گا۔
ملاقات میں چیف سیکرٹری بلوچستان شکیل قادر خان اور سیکرٹری ہائیر ایجوکیشن صالح بلوچ بھی موجود تھے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.