حکومت کو سمجھنا چاہئیے کہ بموں سے امن نہیں آتا۔ صرف لاشیں بڑھتی ہیں،فاصلے گہرے ہوتے ہیں۔حافظ حمد اللہ
حافظ حمداللہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ سوراب میں مبینہ فضائی بمباری انتہائی دردناک اور افسوسناک ہے
بلوچستان: سوراب میں مبینہ فضائی بمباری سے متعدد معصوم شہری ، خواتین،اور بچے شہید ہوئے ہیں۔
جو انتہائی دردناک اور افسوسناک ہیں۔شہداء کے لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں سے ہمدردی۔
حکومت کو سمجھنا چاہئیے کہ بموں سے امن نہیں آتا۔
صرف لاشیں بڑھتی ہیں،فاصلے گہرے ہوتے ہیں۔
بلوچستان کو بارود نہیں،حقوق،انصاف،اعتماد اور مکالمہ چاہئیے۔
حکومت طاقت کے بجائے امن کا راستہ اختیار کریں۔

