تہران میں محسن نقوی اور ایرانی صدر کی ملاقات، اہم پیغام اور دفاعی معاہدے پر گفتگو
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی مزید تفصیلات سامنے آگئیں۔
ذرائع کے مطابق محسن نقوی نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی جانب سے ایرانی صدر کو خصوصی پیغام پہنچایا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات کے دوران محسن نقوی نے پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان ہونے والے مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے سے متعلق بھی ایرانی صدر کو آگاہ کیا۔
واضح رہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے گزشتہ روز تہران میں ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی تھی۔

