Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

میر رضا کیس: حقائق سامنے لانے والوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبران ناصر

میر رضا کیس، نئی تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس، آئندہ 3 سے 4 روز میں نتائج متوقع

میر رضا کیس کی نئی تحقیقاتی ٹیم کا اجلاس ڈی آئی جی کرائم اینڈ انویسٹی گیشن عامر فاروقی کی زیرِ صدارت ہوا، جس میں میر رضا کے والدین، بہن اور وکیل جبران ناصر نے شرکت کی۔ جبران ناصر نے کہا کہ کیس میں حقائق سامنے لانے والے سرکاری افسران کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جبکہ ڈاکٹر سمیہ پر تنقید بھی ناانصافی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ عدالت کے حکم پر تشکیل دیا گیا اور تحقیقات کا رخ درست سمت میں آگے بڑھا ہے۔ میر رضا کے والد نے کہا کہ آج کی پیشرفت سے کچھ اطمینان ہوا ہے، امید ہے نئی تحقیقاتی ٹیم آئندہ 3 سے 4 روز میں تحقیقات کے نتائج سامنے لائے گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.