Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اسماءجتک والد اور خاندان دیگر افراد کی قتل پر جوڈیشل انکوائری عمل میں لائی جائے،کلثوم نیاز بلو

ملزمان کے خلاف موثر کارروائی نہ ہونا انتہائی افسوسناک اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالیہ نشان ہے،بیان

نیشنل پارٹی کی صوبائی خواتین سیکرٹری اور رکن بلوچستان اسمبلی کلثوم نیاز بلوچ نے اسما جتک کے والد ماسٹر عنایت کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعے میں نامزد تمام ملزمان کو فوری گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ اسما جتک کی جانب سے جان کو لاحق خطرات سے متعلق پیشگی نشاندہی کے باوجود یہ واقعہ انتہائی تشویشناک ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت بلوچستان اور قانون نافذ کرنے والے ادارے فوری، شفاف اور غیرجانبدارانہ تحقیقات کریں، متاثرہ خاندان کو مکمل سیکیورٹی فراہم کریں اور ذمہ دار عناصر کو قانون کے مطابق سزا دلائیں۔

کلثوم نیاز بلوچ نے کہا کہ اس خاندان کو مسلسل سنگین حالات کا سامنا ہے۔ ان کے بقول پہلے اسما جتک کے منگیتر اور ماموں قتل ہوئے، بعد ازاں اسما جتک کے اغوا کا واقعہ پیش آیا، تاہم ان واقعات کے باوجود نامزد ملزمان کے خلاف مؤثر کارروائی نہ ہونا تشویش کا باعث ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.