Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ، فی تولہ ہزاروں روپے مہنگا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد فی تولہ سونا 11 ہزار 300 روپے مہنگا ہو گیا۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے مقرر کی گئی ہے۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا، جہاں فی اونس سونا 113 ڈالر مہنگا ہو کر 4 ہزار 268 ڈالر تک پہنچ گیا۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.