کراچی: ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مفتی منیب الرحمٰن نے کہا کہ حکمران ملکی مسائل کے حل پر بھی بھرپور توجہ دیں۔ انہوں نے کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ عوام کو درپیش اہم مسائل، خصوصاً آئی پی پیز اور معاشی مشکلات کا مؤثر حل نکالا جائے۔
مفتی منیب الرحمٰن کا کہنا تھا کہ ملک کی معاشی صورتحال تشویشناک ہے، جہاں صوبوں کے حصے اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے بعد ترقیاتی اور عوامی فلاح کے لیے بہت کم وسائل باقی رہ جاتے ہیں۔

