بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے، تاجر مسائل کے حل کے لیے اقدامات جاری: ضیاء اللہ لانگو
کوئٹہ: صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہو رہی ہے اور چند عناصر دشمن ملک کے ایما پر امن خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر شہری کا جمہوری حق ہے، تاہم قومی شاہراہوں کے تحفظ اور تاجروں کے مسائل کے حل کے لیے حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

