Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی بڑی کامیابی، 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری

0

کوئٹہ : محکمہ مواصلات و تعمیرات بلوچستان کی بڑی کامیابی، 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری محکمہ مواصلات و تعمیرات حکومت بلوچستان نے ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے منتخب ہونے والے 192 سب انجینئرز کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں اس اہم پیش رفت کو محکمہ کی کارکردگی استعداد کار اور صوبے میں روزگار کے مواقع بڑھانے کی جانب ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے سرکاری ذرائع کے مطابق نئی تقرریوں سے نہ صرف محکمہ مواصلات و تعمیرات کی افرادی قوت (Strength) میں نمایاں اضافہ ہوگا بلکہ جاری اور مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد کی رفتار اور معیار میں بھی بہتری آئے گی اس اقدام سے صوبے کے مختلف اضلاع میں انفراسٹرکچر کی تعمیر، سڑکوں، پلوں اور دیگر عوامی منصوبوں کی بروقت تکمیل میں مدد ملے گی حکام کا کہنا ہے کہ 192 نئے سب انجینئرز کی شفاف اور میرٹ پر مبنی بھرتی بلوچستان پبلک سروس کمیشن کے ذریعے عمل میں لائی گئی جو حکومت بلوچستان کے میرٹ شفافیت اور گڈ گورننس کے عزم کا مظہر ہے یہ پیش رفت وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی اور صوبائی وزیر مواصلات و تعمیرات میر سلیم کھوسہ کے وڑن کے مطابق صوبے میں روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور نوجوانوں کو باعزت روزگار فراہم کرنے کی پالیسی کا اہم حصہ قرار دی جا رہی ہے اس موقع پر سیکریٹری مواصلات و تعمیرات بابر خان نے کہا کہ ان تقرریوں سے ایک جانب تعلیم یافتہ نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں میسر آئیں گی جس سے بے روزگاری میں کمی آئے گی جبکہ دوسری جانب محکمہ مواصلات و تعمیرات کی تکنیکی صلاحیت میں اضافہ ہونے سے ترقیاتی منصوبوں کی نگرانی منصوبہ بندی اور بروقت تکمیل کو یقینی بنانے میں بھی مدد ملے گی عوامی و سماجی حلقوں نے حکومت بلوچستان کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ مستقبل میں بھی میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر بھرتیوں کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا تاکہ صوبے کے نوجوانوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار کے مواقع فراہم کیے جا سکیں اور بلوچستان کی ترقی و خوشحالی کے سفر کو مزید تیز کیا جا سکے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.