Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

لورالائی میں مصنوعی مہنگائی کرنیوالوں کی شامت آ گئی 

0

لورالائی ایکم جولائی۔: ڈپٹی کمشنر لورالائی، کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع کی خصوصی ہدایات پر ضلعی انتظامیہ نے عوام کو سرکاری نرخوں پر معیاری اشیائے ضروریہ کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مرکزی بازار میں اچانک پرائس کنٹرول کارروائی کی۔ اس موقع پر نائب تحصیلدار عظیم نے مختلف مارکیٹوں، دکانوں اور تجارتی مراکز کا تفصیلی معائنہ کیا۔کارروائی کے دوران قصابوں کی دکانوں پر گوشت کے سرکاری نرخ، معیار اور صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔ سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے متعدد دکانداروں کو موقع پر جرمانے کیے گئے جبکہ تمام قصابوں کو نمایاں مقام پر سرکاری نرخ نامہ آویزاں کرنے اور مقررہ نرخوں پر گوشت فروخت کرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔اسی طرح ایل پی جی گیس ایجنسیوں اور ریفلنگ پوائنٹس کا بھی معائنہ کیا گیا جہاں گیس سلنڈرز کا وزن اور مقررہ قیمت چیک کی گئی۔ کم وزن سلنڈر فروخت کرنے اور سرکاری نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے والے عناصر کے خلاف قانونی کارروائی کے احکامات جاری کیے گئے اور متعلقہ اداروں کو بھی ضروری کارروائی کے لیے آگاہ کیا گیا۔سبزی اور پھل فروشوں کی دکانوں پر بھی سرکاری نرخ ناموں پر عملدرآمد، اشیاءکے معیار اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دکانداروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ معیاری اور تازہ پھل و سبزیاں فروخت کریں، ناقص یا غیر معیاری اشیاءکی فروخت سے مکمل اجتناب کریں اور صارفین کے ساتھ خوش اخلاقی سے پیش آئیں۔معائنہ ٹیم نے متعدد دکانوں پر سرکاری نرخ نامے نمایاں طور پر آویزاں نہ ہونے پر تنبیہ بھی کی اور واضح کیا کہ آئندہ خلاف ورزی کی صورت میں جرمانوں کے ساتھ ساتھ دکانیں سیل کرنے سمیت سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔اس موقع پر نائب تحصیلدار عظیم نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح عوام کو اشیائے ضروریہ سرکاری نرخوں پر فراہم کرنا اور مصنوعی مہنگائی، ذخیرہ اندوزی، کم تولنے اور ناجائز منافع خوری کا خاتمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرائس کنٹرول مہم روزانہ کی بنیاد پر جاری رہے گی اور کسی بھی شخص کو قانون سے بالاتر نہیں سمجھا جائے گا۔ڈپٹی کمشنر لورالائی کیپٹن (ر) محمد حسیب شجاع نے شہریوں سے اپیل کی کہ اگر کوئی دکاندار سرکاری نرخوں سے زائد قیمت وصول کرے، کم تولے یا غیر معیاری اشیائ فروخت کرے تو اس کی فوری اطلاع ضلعی انتظامیہ کو دیں تاکہ ذمہ دار عناصر کے خلاف بروقت قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا کہ سرکاری نرخ ناموں پر مکمل عملدرآمد ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور عوامی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی۔ گرانفروشی، ذخیرہ اندوزی، کم تولنے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث افراد کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی آئندہ بھی جاری رہے گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.