Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

پاکستانی فضائی حدود کی بندش بھارتی ایئر لائنز کیلئے بڑا دھچکا

2025میں پاکستان کی فضائی حدود کی مسلسل بندش نے بھارتی ایوی ایشن کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا۔

 

بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی فلائٹ گلوبل کے مطابق ایئر انڈیا کو 31 مارچ کو ختم ہونے والے مالی سال کے دوران تقریباً 2.3 ارب ڈالر کا بدترین خسارہ ہوا۔

 

ایئر انڈیا نے پاک بھارت تنازع کے بعد پاکستان کی فضائی حدود کی بندش کو خسارے کی بڑی وجہ قرار دے دیا، پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے مغربی روٹس تبدیل کرنے پر مجبور بھارتی ایئرلائنز کے آپریشنل اخراجات میں نمایاں اضافہ ہوا۔

 

امریکہ ایران جنگ کے باعث ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور معاشی اتار چڑھاؤ نے بھی ایئر انڈیا کے مالی مسائل بڑھا دیئے۔

 

بھارتی ماہر ایوی ایشن سوباش گوئل کے مطابق پاکستانی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ایئر لائنز کی 400 سے 500 پروازیں متاثر ہو رہی ہیں۔

 

بھارت کی بدترین خارجہ پالیسی اور ناقص حکمت عملی نے بھارتی ایوی ایشن سیکٹر کو تباہی کی دلدل میں دھکیل دیا ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.