Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

نیپال سیلاب: ہلاکتیں 669 ہوگئیں، 2 ہزار سے زائد افرادلاپتا

نیپال میں تباہ کن سیلاب، ہلاکتیں 669 ہوگئیں، 2 ہزار سے زائد افراد لاپتا

نیپال میں تباہ کن سیلاب کے باعث ہلاکتوں کی تعداد 669 تک پہنچ گئی، جبکہ 2 ہزار سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ متاثرہ علاقوں میں لاپتا افراد کی تلاش اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

ریسکیو آپریشن کے دوران ملبے سے 97 سالہ خاتون کو بحفاظت نکال لیا گیا، جبکہ سیلاب سے بچنے کے لیے درخت پر چڑھنے والا 8 سالہ بچہ تین روز بعد اپنی والدہ سے مل گیا۔ زخمی بچے کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے محفوظ مقام پر منتقل کیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق لاپتا افراد میں 500 سے زائد غیرملکی بھی شامل ہیں۔ ہمالیائی سرحدی علاقے میں گلیشیئر کا ایک بڑا حصہ گرنے کے بعد کیچڑ، برف اور ملبے پر مشتمل سیلابی ریلا دریاؤں میں داخل ہوا، جس سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی۔

سیلابی ریلے میں بہہ جانے والی متعدد لاشیں متاثرہ علاقے سے تقریباً 100 کلومیٹر دور میدانی علاقوں سے برآمد ہوئی ہیں۔

قدرتی آفت سے بنیادی ڈھانچہ بھی شدید متاثر ہوا ہے۔ نیپالی وزیر خارجہ کے مطابق سرنگوں میں پھنسے افراد کو نکالنے، لاشوں کی شناخت اور ٹرانسپورٹ کے لیے بین الاقوامی تعاون اور جدید تکنیکی معاونت درکار ہے۔

دوسری جانب گلیشیئر کا ایک بڑا ٹکڑا ٹوٹ کر جھیل میں گرنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔ گلیشیئر سے برف کے بڑے حصے کے جھیل میں گرنے سے پیدا ہونے والی شدید لہر نے پتھروں، درختوں اور مٹی کو اپنے ساتھ بہاتے ہوئے خطرناک سیلابی ریلے کی شکل اختیار کرلی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.