بلوچستان یونیورسٹی مستونگ کیمپس کی بندش ناقابلِ قبول ہے، فوری کلاسز بحال کی جائیں، بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے بلوچستان یونیورسٹی کے مستونگ کیمپس کی ایک ماہ سے زائد عرصے سے جاری بندش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے فوری طور پر کلاسز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
مرکزی ترجمان کے مطابق بلوچستان میں تعلیمی اداروں اور ذیلی کیمپسز کی طویل بندش سے طلبہ کا تعلیمی مستقبل متاثر ہو رہا ہے، جبکہ متعلقہ حکام کی جانب سے اس صورتحال کا مؤثر نوٹس نہیں لیا جا رہا۔
ترجمان نے کہا کہ مستونگ کیمپس کے بیشتر طلبہ اور فیکلٹی کا تعلق مستونگ سے ہے، اس کے باوجود کیمپس کا طویل عرصے تک بند رہنا تعلیمی حکام کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔
بلوچ اسٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی نے حکومت اور متعلقہ تعلیمی حکام سے مطالبہ کیا کہ مستونگ کیمپس میں فوری طور پر تعلیمی سرگرمیاں بحال کی جائیں، بصورتِ دیگر طلبہ کے ساتھ مل کر پرامن احتجاج کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

