Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

وائس چانسلر ایس بی کے ویمن یونیورسٹی کے مستعفی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا کی خبروں کی تردید

کوئٹہ: سردار بہادر خان ویمن یونیورسٹی کوئٹہ کے ترجمان نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کے مستعفی ہونے سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کو غیر مصدقہ قرار دیتے ہوئے ان کی اشاعت اور تشہیر پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ کسی بھی خبر کو مستند ذرائع سے تصدیق کے بغیر حقیقت کے طور پر پیش کرنا غیر ذمہ دارانہ طرزِ عمل ہے۔ انہوں نے میڈیا اداروں اور سوشل میڈیا صارفین پر زور دیا کہ وہ قیاس آرائیوں سے گریز کریں اور صرف تصدیق شدہ معلومات ہی نشر یا شائع کریں۔

ترجمان نے واضح کیا کہ ادارے اور متعلقہ افراد کے قانونی حقوق و وقار کا احترام کرتے ہوئے ذمہ دارانہ صحافت کے اصولوں کو ملحوظ رکھنا ضروری ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.