Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

رجب بٹ نے اہلیہ سے صلح کی افواہوں کی تردید کر دی

کچھ عرصے قبل ایمان فاطمہ کے بھائی عون شیخ نے دعویٰ کیا تھا کہ دونوں خاندانوں میں صلح ہو گئی ہے اور یہ فیصلہ والدہ کے مشورے پر بہن اور بچے کی بہتری کے لیے کیا گیا ہے۔

 

رجب بٹ نے حال ہی میں سوشل میڈیا پر شیئر کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو میں اس بات کی تردید کی اور کہا کہ ان کے اور ایمان فاطمہ کے درمیان جو کچھ ہو چکا ہے، اس کے بعد اب کچھ بھی ٹھیک نہیں ہو سکتا، قانونی کارروائی میں وقت لگتا ہے، لیکن طلاق ضرور ہو گی۔

 

یوٹیوبر نے مزید کہا کہ وہ اپنے بیٹے کی مالی ذمہ داریاں ہمیشہ پوری کریں گے کیونکہ یہ ان کا فرض ہے مگر عون شیخ اور ایمان فاطمہ کو صلح سے متعلق جھوٹے دعوے کرنے سے گریز کرنا چاہیے۔

 

دوسری جانب رجب بٹ کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے مختلف تبصرے کیے جا رہے ہیں، بعض صارفین نے سوال اٹھایا کہ اگر صلح نہیں ہوئی تو رجب بٹ نے ایمان فاطمہ کو پھول کیوں بھیجے؟ جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ دونوں کے درمیان مفاہمت کے آثار نظر نہیں آتے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.