عالمی مارکیٹ میں برینٹ خام تیل کی قیمت 100.5 ڈالر فی بیرل تک پہنچ چکی ہے جو گزشتہ دو ماہ کی بلند ترین سطح ہے۔
عالمی مارکیٹ میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت بھی 91.65 ڈالر فی بیرل کی سطح تک پہنچ چکی ہے۔
دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے باعث آبنائے ہرمز سے گزرنے والے آئل ٹینکرز کی تعداد کم ہو کر دو ماہ کی کم ترین سطح پر آ گئی ہے۔
برطانوی خبر ایجنسی کے مطابق جمعرات کو صرف ایک آئل ٹینکر آبنائے ہرمز سے گزرا، خام تیل لے جانے والا جہاز نیو جائنٹ، جس میں تقریباً 20 لاکھ بیرل عراقی خام تیل لدا تھا، چین کی بندرگاہ ریژاؤ پورٹ کی جانب روانہ ہوا۔

