خیبرپختونخوا کی مجموعی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے گورنر ہاؤس میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اہم اجلاس جاری ہے۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ خیبرپختونخوا بہادر اور غیرت مند عوام کا خوبصورت صوبہ ہے۔ صوبے میں ایمرجنسی اور گورنر راج کا نفاذ ناگزیر حالات کے باعث کرنا پڑا۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ صوبے میں امن و امان کے قیام اور ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں مدد فرمائے۔
وزیراعظم نے پشاور میں اسکول کی چھت گرنے کے واقعے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، جس میں ایک استانی اور بچوں کی المناک اموات ہوئیں۔
