Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان ایک عظیم لیڈر سے محروم ہوگیا،عثمان لالا کو بلوچ اور پشتون اقوام ہمیشہ یاد رکھیں گے، غضنفر محمد کھیتران

0

اِنّا لِلّهِ وَاِنّا اِلَيْهِ رَاجِعُوْن
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ممبر غضنفر محمد کھیتران نے اپنے تعزیتی بیان میں کہا ہے کہ پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے صوبائی صدر و سابق سینیٹر عثمان لالا کے فوت ہونے کا سن کر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا عثمان لالا کو چوٹ لگنے سے ایک دن پہلے بھی میں نے ان کو متحدہ اپوزیشن کے کیمپ میں دیکھا اور انہوں نے خطاب بھی کیا۔ مگر افسوس اب عثمان لالا ہم میں سے نہیں رہے ان کی یادیں رہ گئی۔ آج یقینا بلوچستان ایک نڈر، دلیر سیاستدان سے محروم ہوگیا۔ جس کا صرف پشتون قوم کو نہیں پاکستان میں تمام مظلوم اقوام کو دکھ اور افسوس ہے۔ اللہ رب العزت بلوچستان کے مظلوم عوام کے آواز عثمان لالا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.