Ultimate magazine theme for WordPress.

بلوچستان میں وسیع پیمانے پر سیلاب آئے جس سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔ ایف سی بلوچستان

0

ایف سی بلوچستان کی سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف سیلاب زدہ علاقوں میں ریلیف کی کارروائیاں جاری

حالیہ بارشوں سے بلوچستان میں وسیع پیمانے پر سیلاب آئے جس سے لوگوں کا جانی و مالی نقصان ہوا۔ ایف سی بلوچستان اور فوج کا سول انتظامیہ کے ہمراہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سیلاب زدگان کیلئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں-

لوگوں کے ذریعہ معاش کو نقصان ہونے سے غذائی قلت اور غربت میں اضافہ ہوا- ان بدتر حالات کے پیش نظر اور لوگوں کی غذائی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ایف سی کی جانب سے مفت راشن کی تقسیم جاری ہے- اس سلسلے میں سبی کے علاقے لہڑی میں 400 خاندانوں میں پکا ہوا کھانا تقسیم کیا گیا- گوٹھ محمدانی کے لاشاری قبیلے اور دور دراز کے سیلاب زدہ علاقوں میں پھنسے لوگوں کے لئے مفت راشن تقسیم کیا جا رہا ہے-

سوئی کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچایا جا رہا ہے اور ساتھ ہی پکا ہوا کھانا، ٹینٹس اور فری راشن کی تقسیم جاری ہے۔
سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور مقامی افراد نے جذبہ خیرسگالی کو سراہتے ہوئے ایف سی بلوچستان (نارتھ) کا شکریہ ادا کیا.

آپ یہ بھی پسند کریں

اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.