Ultimate magazine theme for WordPress.

وزیراعظم کی جانب سے سیلاب زدگان کو فی گھر 25ہزار روپے دینے کا آغاز،جمال شاہ کاکڑ

سیلاب زدگان کو فی گھر 25ہزار روپے دینے کا آغاز بلوچستان سے کردیا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں

0

کوئٹہ(آن لائن:الجزیرہ ویب ڈیسک)پاکستان مسلم لیگ(ن) کے صوبائی صدر وسابق اسپیکر جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے سیلاب زدگان کو فی گھر 25ہزار روپے دینے کا آغاز بلوچستان سے کردیا اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وزیراعظم بلوچستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں

محکمہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے وزیراعظم کی خصوصی ہدایت پر پورے بلوچستان کا مکمل سروے کرے تاکہ متاثرین کی بحالی میں مدد مل سکے ان خیالات کااظہار انہوں نے ہفتے کو اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کیا جمال شاہ کاکڑ نے مزید کہا کہ حالیہ مون سون بارشوں سے پورے ملک کی نسبت بلوچستان بہت زیادہ متاثر ہوا ہے

اس لئے وزیراعظم دو مرتبہ سیلاب متاثرین سے ملنے خود بلوچستان تشریف لائے تاکہ بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات کا خود جائزہ لے سکیں تاکہ متاثرین کی مدد کی جاسکے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے 37ارب روپے فوری طور پر جاری کیے ہیں جس میں فی گھر 25ہزار روپے کی ادائیگی ہوگی اس کا آغاز وزیراعظم نے بلوچستان سے کردیا ہے

انہوں نے کہا کہ محکمہ پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے وزیراعظم کی ہدایت پر پورے بلوچستان کا سروے کریں تاکہ نقصانات کی اصل رپورٹ وزیراعظم کو ارسال کریں تاکہ متاثرین کی بروقت مدد ہوسکے اور ان کی بحالی ممکن ہو وزیراعظم شہباز شریف سابق حکمرانوں کی طرح نااہل نہیں جو مصیبت کی اس گھڑی میں اپنے بھائیوں کی مدد نہ کرسکیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.