Ultimate magazine theme for WordPress.

میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے توازن اختیار کرنے کی ضرورت ہے، شیری رحمن

0

سب کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، اسی کی لابنگ فرم سے معاہدہ کیا،پنجاب حکومت پولیس افسران کے تبادلے کر کے اپنی سیاست کر رہی ہے، وفاقی وزیر کا سینٹ میں اظہار خیال
اسلام آباد (این این آئی: الجزیرہ ویب ڈیسک)وفاقی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ جمہوری دور میں میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے توازن اختیار کرنے کی ضرورت ہے، سب کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے، پی ٹی آئی نے امریکہ کے خلاف نعرے لگائے، اسی کی لابنگ فرم سے معاہدہ کیا، پنجاب حکومت پولیس افسران کے تبادلے کر کے اپنی سیاست کر رہی ہے۔ جمعرات کو سینٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمن نے کہا کہ جمہوری دور میں میڈیا پر پابندیوں کے حوالے سے توازن اختیار کرنے کی ضرورت ہے، سب کو فیئر ٹرائل کا حق حاصل ہے، آصف علی زرداری نے لمبا عرصہ جیل میں گزارا، فریال تالپور کو چاند رات کو بکتر بند گاڑی میں اٹھا کر لے گئے، مریم نواز کو اٹھایا گیا، خواتین کو خصوصی رعایت نہیں دی گئی، انہیں اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے، کیا یہ قانون سے بالاتر ہیں۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.