کوئٹہ: نادیہ بلوچ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس قتل کیس میں گلزادی بلوچ کو عمر قید کی سزا سنائی گئی، اس مقدمے میں گلزادی بلوچ نامزد ملزمہ نہیں تھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گلزادی بلوچ کے خلاف عدالتی کارروائی اور سزا کے طریقہ کار پر بھی سنگین سوالات موجود ہیں۔
دستیاب رپورٹس کے مطابق گلزادی بلوچ کو مچھ میں اکتوبر 2022 میں درج قتل کے مقدمے میں عمر قید سنائی گئی، جبکہ ان کی قانونی ٹیم نے مؤقف اختیار کیا کہ وہ مرکزی ملزمہ نہیں تھیں۔

