قلات میں بجلی کی طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے باعث قلتِ آب کا مسئلہ شدت اختیار کرگیا۔ بجلی کی مسلسل بندش سے پانی کی فراہمی متاثر ہونے کے ساتھ شہریوں کو روزمرہ امور میں بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے متعلقہ حکام سے بجلی کی لوڈشیڈنگ کا دورانیہ کم کرنے اور پانی کی فراہمی بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

