Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

رونالڈو کا فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اشارہ، موجودہ سیزن آخری ہو سکتا ہے

کرسٹیانو رونالڈو کا ریٹائرمنٹ کی جانب اشارہ، موجودہ سیزن آخری ہو سکتا ہے

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے اپنے مستقبل کے حوالے سے اہم بیان دیتے ہوئے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دے دیا ہے۔

41 سالہ رونالڈو کے مطابق رواں سیزن بطور پروفیشنل فٹبالر ان کا آخری سیزن ہوسکتا ہے، جس کے بعد وہ تقریباً 25 سالہ شاندار کیریئر کو خیرباد کہنے پر غور کر رہے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد ایک انٹرویو میں رونالڈو نے کہا کہ وہ فٹبال سے رخصت ہونے کے بعد ایک شاندار ورثہ چھوڑنا چاہتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے مستقبل کے حوالے سے منصوبہ بندی کر رکھی ہے اور فٹبال سے دوری کے بعد خود کو مصروف رکھنے کے لیے کئی سرگرمیاں موجود ہیں۔

رونالڈو نے کہا کہ وہ مستقبل میں زیادہ وقت تفریح، سفر، پیڈل کھیلنے اور اپنی کامیابیوں سے لطف اندوز ہونے میں گزارنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے اپنے فٹبال سفر کو 25 سال کی قربانیوں کا نتیجہ قرار دیا۔

پانچ مرتبہ بیلن ڈی اور اور پانچ مرتبہ چیمپئنز لیگ جیتنے والے رونالڈو انگلینڈ، اسپین، اٹلی اور سعودی عرب میں لیگ ٹائٹلز اپنے نام کرچکے ہیں۔ وہ مردوں کے بین الاقوامی فٹبال میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بھی ہیں۔

پرتگال کے کپتان گزشتہ تقریباً چار سال سے سعودی پرو لیگ کی ٹیم النصر کا حصہ ہیں، جبکہ ان کے موجودہ معاہدے میں ایک سال باقی ہے۔

رونالڈو اس سے قبل ورلڈکپ کے حوالے سے بھی کہہ چکے ہیں کہ وہ اپنے خاندان سے مشاورت کے بعد اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کریں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.