کراچی کی ہوٹل انڈسٹری اور پشتون تاجروں کو درپیش مسائل کے حوالے سے جمعیت علمائے اسلام بلوچستان کے امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں وفد نے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے ملاقات کی۔
ملاقات میں کراچی میں مقیم پشتون تاجروں اور ہوٹل مالکان کے مسائل، کاروباری حقوق اور انہیں درپیش مشکلات پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔ وفد نے تاجروں اور ہوٹل مالکان کے تحفظ اور مسائل کے فوری حل کیلئے عملی اقدامات کا مطالبہ کیا۔
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے وفد کو یقین دلایا کہ تاجروں اور ہوٹل مالکان کے جائز مطالبات اور مسائل کے حل کیلئے جلد مؤثر اقدامات کیے جائیں گے اور متعلقہ اداروں کو ضروری ہدایات جاری کی جائیں گی۔

