Ultimate magazine theme for WordPress.

اب شہباز گل سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا، عمران خان

0

ہم نہ صرف شہباز گل کے خلاف ہونے والے تشدد بلکہ اس طرح کے غیرقانونی اور غیر آئین کارروائیوں کے خلاف تمام سیاسی اور قانونی اقدامات اٹھائیں گے: چیئرمین پی ٹی آئی
اسلام آباد (آن لائن: الجزیرہ ویب ڈیسک) تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اب شہباز گل سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا۔ شہباز گل کو دوبارہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کرنے پر رد عمل دیتے ہوئے انہوں نے ٹویٹ میں کہا کہ یہ مجھے ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے۔سابق وزیراعظم نے لکھا کہ شہباز گل کو جسمانی ریمانڈ پر دوبارہ پولیس کے حوالے کرنے پر انہیں تشویش ہے۔ان کا کہنا تھا اغوا کرکے بعد نامعلوم مقام پر اور پھر پولیس سٹیشن میں ہونے ہونے والے تشدد کے بعد شہباز گل کی ذہنی اور جسمانی صحت ٹھیک نہیں۔ یہ مجھے ٹارگٹ کرنے کی سازش کا حصہ ہے جس میں شہباز گل سے زبردستی جھوٹا بیان لیا جائے گا جس طرح سوشل میڈیا ایکٹوسٹس سے لیا گیا۔ یہ بالکل قابل قبول نہیں۔‘عمران خان نے مزید کہا کہ ہم نہ صرف شہباز گل کے خلاف ہونے والے تشدد بلکہ اس طرح کے غیرقانونی اور غیر آئینی کارروائیوں کے خلاف تمام سیاسی اور قانونی اقدامات اٹھائیں گے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.