بلوچستان اسمبلی: نوشکی واقعے کی مذمت کرتے ہیں، بی بی حنیفہ اور ان کی 17 سالہ بیٹی کا قتل بلوچ روایات کے منافی ہے، مینا مجید۔
خواتین اراکین بلوچستان اسمبلی کی مشترکہ پریس کانفرنس
نوشکی واقعے کی شدید مذمت کرتے ہیں، فتنہ الہندوستان نے گزشتہ روز نوشکی میں ایک ماں اور اس کی 17 سالہ بیٹی کو شہید کیا۔ بی بی حنیفہ اور ان کی کمسن بیٹی کا قتل بلوچ روایات اور اقدار کے منافی ہے۔ خواتین اراکین نے کہا کہ معصوم خواتین اور بچوں کو نشانہ بنانا کسی صورت قابل قبول نہیں، واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے، مینا مجید۔

