لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا ہے کہ بڑے جاگیردار ٹیکس نہیں دیتے، بیوروکریٹس مراعات سے مستفید ہوتے ہیں جبکہ غریب کاشتکار اور عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے استحصال پر مبنی جاگیردارانہ نظام مزید نہیں چل سکتا۔


