واشنگٹن پوسٹ کے مطابق خلیجی ممالک میں امریکا اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران پالیسی پر تشویش بڑھ رہی ہے۔ عرب اور مغربی حکام کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خلیجی اتحادیوں کو خدشہ ہے کہ ٹرمپ ایران کے ساتھ جنگ ختم کرنے اور مؤثر سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے ضروری سفارتی عمل کو آگے بڑھانے میں ناکام رہے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق خطے میں یہ بحث بھی شروع ہوگئی ہے کہ امریکی فوجی اڈوں کی میزبانی جاری رکھنا خلیجی ممالک کے لیے سکیورٹی کا ذریعہ ہے یا انہیں ایران کے ممکنہ حملوں کا ہدف بنا رہاے


