اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے فرزند ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ تعزیت
ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال پر وزیر اعلیٰ بلوچستان کا اظہارِ تعزیت
کوئٹہ: وزیر اعلیٰ بلوچستان نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی کے جواں سال صاحبزادے ثناء اللہ اچکزئی کے ناگہانی انتقال پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ثناء اللہ اچکزئی کے انتقال کی خبر انتہائی افسوسناک اور صدمہ انگیز ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبر و حوصلہ عطا فرمائے۔ آمین۔

