سوراب مین چوک پر مظاہرین کے احتجاجی دھرنے کے باعث کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ N-25 ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی، جس کے نتیجے میں شاہراہ کے دونوں اطراف گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔
شاہراہ کی بندش سے کوئٹہ اور کراچی کے درمیان سفر کرنے والے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ حکام فوری طور پر صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے شاہراہ کو ٹریفک کے لیے کھلوائیں

