طلبا کو نکالنے سے پہلے ان کا مؤقف تو سن لیتے، کل تک فیورٹ چائلڈ تھے، آج پالیسی بدل گئی، میڈیکل تعلیم مکمل کرنے کے بعد واپس بھیجیں، جسٹس خالد اسحاق
جسٹس خالد اسحاق نے ریمارکس دیے کہ طلبا کو ملک سے نکالنے سے پہلے ایک بار ان کی بات سن لینی چاہیے تھی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب ان طلبا پر پیار آیا ہوا تھا تو پوری دنیا میں ان کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا تھا اور وہ ’’فیورٹ چائلڈ‘‘ تھے، مگر آج پالیسی تبدیل ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طلبا کو واپس بھیجا جائے، تاہم میڈیکل کی تعلیم مکمل کرنے کے بعد۔

