34 سالہ سیاسی زندگی میں میرے خلاف کرپشن کا کوئی مقدمہ نہیں بنا، احتساب کے نام پر انتقامی کارروائیاں ہو رہی ہیں، مولانا فضل الرحمان۔
اسلام آباد میں قومی تعلیمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ جمعیت علمائے اسلام مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ حکمرانوں سے ان کے اثاثوں اور دولت میں اضافے سے متعلق کوئی سوال نہیں کرتا، جبکہ احتساب کے نام پر سیاسی مخالفین کی کردار کشی کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کو اعتماد میں لیے بغیر صوبوں کے حقوق اور وسائل سے متعلق فیصلے قبول نہیں کیے جائیں گے۔
