Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

نوجوان تعلیم پر توجہ دیں، مستقبل کی تعمیر علم اور ہنر سے ممکن ہے، ظہور بلیدی

صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات میر ظہور احمد بلیدی نے کہا ہے کہ معاشرے کی پائیدار ترقی اور روشن مستقبل کے لیے نوجوان نسل کی مناسب رہنمائی اور معیاری تعلیم ناگزیر ہے۔ انہوں نے والدین پر زور دیا کہ وہ اپنے بچوں کی تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ ان کی روزمرہ مصروفیات اور صحبت پر بھی توجہ دیں، انہیں مثبت اور تعمیری ماحول فراہم کریں اور مستقبل کے بہتر مواقع سے ہمکنار کرنے کے لیے ان کی بھرپور رہنمائی کریں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ میں منعقدہ تعلیمی کانفرنس سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا، جس میں اساتذہ، طلبہ، ضلعی انتظامیہ کے افسران اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔میر ظہور احمد بلیدی نے کہا کہ موجودہ عالمی حالات میں دیرپا مسائل کا حل طاقت کے بجائے سیاسی، سماجی اور تعمیری ذرائع سے تلاش کرنا زیادہ موثر ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے مختلف خطوں میں طویل عرصے تک جاری رہنے والے تنازعات نے انسانی جانوں اور معاشروں کو بھاری نقصان پہنچایا ہے، اس لیے نوجوانوں کو ایسے حالات سے محفوظ رکھتے ہوئے انہیں تعلیم، ہنر اور مثبت سرگرمیوں کی جانب راغب کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچ نوجوان اپنی توانائیاں تعلیم اور مستقبل کی تعمیر میں صرف کریں، کیونکہ کسی بھی معاشرے کی حقیقی ترقی اس کی نئی نسل کے بہتر اور تعمیری مستقبل سے وابستہ ہوتی ہے۔ والدین اور معاشرے کے تمام طبقات کو بھی نوجوانوں کی مثبت رہنمائی اور ان کے لیے سازگار ماحول کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان میں تعلیم کے شعبے میں بتدریج بہتری آرہی ہے، تاہم اب بھی کئی علاقوں میں معیاری تعلیمی سہولیات اور مواقع کی کمی ہے، جس کے ازالے کے لیے موثر اقدامات کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہید ایوب بلیدی ڈگری کالج بلیدہ اب درست سمت میں گامزن ہے اور فیمیل ایجوکیشن کے فروغ کے لیے بھی مثبت پیش رفت ہورہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ بلیدہ میں گرلز کالج کے قیام کے لیے ضروری اقدامات کیے جائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ تعلیم کے فروغ میں حکومت کے ساتھ ساتھ والدین، اساتذہ اور معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ نوجوان نسل کو جدید تقاضوں کے مطابق تیار کیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ سائنس و ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے پیش نظر تعلیمی نظام کو بھی جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنا ہوگا اور بچوں کو تعلیم کے ساتھ مثبت و تعمیری سرگرمیوں کے مواقع فراہم کرنا ہوں گے۔کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر کالجز مکران ڈویژن پروفیسر برکت اسماعیل نے کہا کہ تعلیمی شرح کے لحاظ سے مکران ڈویڑن پاکستان میں ساتویں نمبر پر ہے،

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.