Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

کراچی کسی مخصوص قوم کی جاگیر نہیں، تمام اقوام کا مشترکہ شہر ہے، حافظ حمد اللہ

کراچی: جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ نے کراچی میں پشتونوں پر مبینہ تشدد اور گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کراچی مختلف اقوام کا مشترکہ شہر ہے، جہاں تمام برادر اقوام کو کاروبار اور زندگی گزارنے کا یکساں حق حاصل ہے۔

حافظ حمد اللہ نے کہا کہ گذشتہ شب بھی مبینہ طور پر پشتونوں پر تشدد کی اطلاعات سامنے آئی ہیں، جس کی وہ پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے گرفتار افراد کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ کیا پشتون پاکستانی شہری نہیں یا کراچی میں پشتونوں کے لیے کاروبار کی اجازت نہیں؟

انہوں نے سندھ پولیس کی مبینہ پولیس گردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا کہ تشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔

حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ کراچی کسی مخصوص قوم کی جاگیر نہیں بلکہ تمام برادر اقوام کا خوبصورت گلدستہ ہے، شہر میں مختلف قوموں کے درمیان نفرت پیدا کرنے کی ہر مذموم سازش کو ناکام بنایا جائے گا

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.