Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

اسماء جتک کیس: مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر بھائی عطاء اللہ جتک کا اظہارِ تشویش، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے 5 روز میں رپورٹ کا مطالبہ

کوئٹہ: عطاء اللہ جتک نے کہا ہے کہ اسماء جتک کیس کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کا قیام خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کو چھ روز گزرنے کے باوجود عدم گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آتا، متاثرہ خاندان کو کمیٹی کی تحقیقات سے بھی زیادہ امید نہیں ہوگی۔ خاندان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ خضدار کو متعدد بار تحریری درخواستوں کے ذریعے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا، اگر بروقت مؤثر کارروائی کی جاتی تو اغواء کے بعد پیش آنے والے واقعات میں پانچ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع شاید روکا جا سکتا تھا۔

عطاء اللہ جتک نے کہا کہ اسماء کی بازیابی کے بعد حکومت اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں طے پانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سرکاری افسران کے دستخط موجود ہیں، جس میں مرکزی ملزم کی گرفتاری اور خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا، تاہم ان مطالبات پر تاحال مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مطالبہ

مرکزی ملزم کی گرفتاری میں تاخیر پر تشویش، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی سے 5 روز میں رپورٹ دینے کا مطالبہ

کوئٹہ: عطاء اللہ جتک نے کہا ہے کہ اسماء جتک کیس کے حوالے سے حکومتِ بلوچستان کی جانب سے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کا قیام خوش آئند اور قابلِ تحسین اقدام ہے، تاہم مرکزی ملزم کی گرفتاری کو چھ روز گزرنے کے باوجود عدم گرفتاری انتہائی تشویشناک ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب تک مرکزی ملزم قانون کی گرفت میں نہیں آتا، متاثرہ خاندان کو کمیٹی کی تحقیقات سے بھی زیادہ امید نہیں ہوگی۔ خاندان کی جانب سے ضلعی انتظامیہ خضدار کو متعدد بار تحریری درخواستوں کے ذریعے ممکنہ خطرات سے آگاہ کیا گیا تھا، اگر بروقت مؤثر کارروائی کی جاتی تو اغواء کے بعد پیش آنے والے واقعات میں پانچ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع شاید روکا جا سکتا تھا۔

عطاء اللہ جتک نے کہا کہ اسماء کی بازیابی کے بعد حکومت اور متعلقہ حکام کی موجودگی میں طے پانے والے چارٹر آف ڈیمانڈ پر سرکاری افسران کے دستخط موجود ہیں، جس میں مرکزی ملزم کی گرفتاری اور خاندان کو مکمل تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ بھی شامل تھا، تاہم ان مطالبات پر تاحال مؤثر عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ چونکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے، اس لیے اس حساس معاملے میں 15 دن انتظار کرنے کے بجائے کمیٹی زیادہ سے زیادہ پانچ دن میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سب سے فوری اور بنیادی قدم مرکزی ملزم کی گرفتاری ہے، اس کے بغیر انصاف کا عمل نامکمل محسوس ہوگا۔ امید ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کسی دباؤ، اثر و رسوخ یا مصلحت سے بالاتر ہو کر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی، ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف و مکمل تحفظ کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کی سفارش کرے گی۔

کہ چونکہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو رپورٹ پیش کرنے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا ہے، اس لیے اس حساس معاملے میں 15 دن انتظار کرنے کے بجائے کمیٹی زیادہ سے زیادہ پانچ دن میں تحقیقات مکمل کرکے اپنی رپورٹ اور سفارشات حکومت کو پیش کرے۔

انہوں نے کہا کہ اس کیس میں سب سے فوری اور بنیادی قدم مرکزی ملزم کی گرفتاری ہے، اس کے بغیر انصاف کا عمل نامکمل محسوس ہوگا۔ امید ہے کہ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کسی دباؤ، اثر و رسوخ یا مصلحت سے بالاتر ہو کر شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی، ذمہ داروں کا تعین کرے گی اور متاثرہ خاندان کو انصاف و مکمل تحفظ کی فراہمی کے لیے عملی اقدامات کی سفارش کرے گی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.