Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

غزہ میں اسرائیلی حملے جاری، مزید 8 فلسطینی شہید، 17 زخمی

غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق متعدد متاثرین اب بھی تباہ شدہ عمارتوں کے ملبے تلے دبے ہوئے ہیں، تاہم مسلسل بمباری اور دشوار حالات کے باعث امدادی ٹیمیں ان تک رسائی حاصل نہیں کر سکیں۔

 

وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کے خاتمے کے بعد سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 1,092 فلسطینی شہید ہو چکے ہیں، جبکہ اکتوبر 2025 سے جاری حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 3,507 تک پہنچ گئی ہے۔

 

غزہ کی وزارتِ صحت نے خبردار کیا ہے کہ ملبے تلے مزید افراد کے پھنسے ہونے کی اطلاعات ہیں، جس کے باعث شہداء کی تعداد میں اضافے کا خدشہ برقرار ہے۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.