حکومتی رکن وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ایوان میں اکیلے موجود رہے
,مجھے فخر ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی غلامی منظورنہیں کی، عارضی ناکامی شکست کا متبادل نہیں ,علی محمد خان
وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دوران ایک ہی حکومتی رکن ایوان میں موجود رہا۔
اس دوران ایوان میں حکومتی بینچز مکمل طور پر خالی ہوگئے اور حکومتی ارکان ایوان سے چلے گئے تاہم ایک رکن ایوان میں موجود رہا۔
حکومتی رکن وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان ایوان میں موجود رہے اور انہیں اسپیکر ایاز صادق نے خطاب کا موقع بھی دیا۔
علی محمد خان خطاب کے دوران جذباتی ہوگئے اور تقریر کرتے رہے۔ علی محمد خان کا کہنا تھاکہ مجھے فخر ہے کہ عمران خان نے حکومت قربان کی غلامی منظورنہیں کی، عارضی ناکامی شکست کا متبادل نہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ کسی کے ہنسنے سے میرے حوصلے کم نہیں ہوں گے، وقت ثابت کرے گا کہ کون اصلی شیر ہے،عمران خان کا گناہ یہ ہے کہ انہوں نے آزاد خارجہ پالیسی کی بات کی، روس صرف بہانہ ہے ،عمران خان نشانہ ہے۔ علی محمد خان نے کہا کہ عمران خان کا یہ گناہ ہے کہ اس نے سامراج کے سامنے کھڑے ہو کر ایبسلوٹلی ناٹ کہا ، کہا گیا کہ اگر عمران خان کی حکومت گر گئی تو پاکستان کو معاف کردیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے فخر ہے کہ میرا لیڈر کھڑا رہا، جھکا نہیں، ڈرا نہیں ، میری دعا ہے کہ میرا ملک ،میرا پاکستان آگے بڑھتا رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ جلد عمران خان انشااللہ عوام کی طاقت سے دوبارہ واپس آئے گا، آج بھی پاکستان میں ایسے لوگ ہیں جو سامراج کیخلاف کھڑے ہیں