کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما علی حسن زہری نے کہا ہے کہ صادق عمرانی کا بیان ان کا ذاتی فعل اور ذاتی رائے ہے، جسے کسی بھی صورت پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کا مؤقف قرار نہیں دیا جا سکتا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان ایک ذمہ دار سیاسی جماعت ہے، جو صوبے میں جمہوری روایات، سیاسی برداشت اور باہمی احترام کو فروغ دینے پر یقین رکھتی ہے۔
