ایرانی میڈیا کے مطابق جنوبی ایران کے قشم جزیرے کے علاقے سوزہ میں دو میزائل حملے کیے گئے ہیں، تاہم حملوں میں ہونے والے ممکنہ جانی و مالی نقصان سے متعلق تاحال سرکاری معلومات سامنے نہیں آئیں۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایرانی شہریوں کو گھروں میں رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران میں صورتحال مزید غیر محفوظ ہوسکتی ہے۔ امریکی حکام کے مطابق کشیدگی بڑھنے کی صورت میں شہری گھروں کے اندر رہیں اور فوجی تنصیبات سے دور رہیں۔

