افغانستان میں رواں سال پولیو کے 50 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد پاکستان میں بھی وائرس کی سرحد پار منتقلی کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ حکام کے مطابق پاکستان میں گزشتہ دو ماہ کے دوران پولیو وائرس کی 40 سے 50 فیصد تک نشاندہی کا تعلق افغانستان میں گردش کرنے والے وائرس سے جوڑا گیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان میں رواں سال پولیو کے 9 کیسز سامنے آچکے ہیں، جبکہ خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں رپورٹ ہونے والے تینوں کیسز کا جینیاتی تعلق افغانستان میں موجود وائرس سے ثابت ہوا ہے۔ ملک کے مختلف علاقوں سے حاصل کیے گئے سیوریج کے 29 نمونوں میں بھی افغان وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہوئی ہے۔
حکام نے وائرس کی مزید منتقلی روکنے کے لیے انسدادِ پولیو مہم اور سرحدی علاقوں میں ویکسینیشن کی کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔

