Ultimate magazine theme for WordPress.
Ads side
Ads side

صوبائی مشیر نسیم الرحمن ملاخیل اور سیکرٹری نور احمد پرکانی نے لواحقین میں آرڈرز تقسیم کیے

کوئٹہ۔ تقریب میں صوبائی مشیر ماحولیات نسیم الرحمن ملاخیل، سیکرٹری ماحولیات نور احمد پرکانی، ایڈیشنل سیکرٹری محمد یونس مینگل، ڈپٹی سیکرٹری لیاقت علی کاکڑ، ڈائریکٹر جنرل ظہور بلوچ، انڈر سیکرٹری ملک وقار سمیت محکمہ ماحولیات کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اس موقع پر صوبائی مشیر ماحولیات و موسمیاتی تبدیلی نسیم الرحمن ملاخیل نے کہا کہ آج ان کے لیے یہ امر باعثِ فخر ہے کہ سیکرٹری نور احمد پرکانی سمیت محکمہ کے دیگر افسران کے تعاون سے لواحقین کوٹہ کے تحت تقرری کے آرڈرز تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ لواحقین کوٹہ کے تحت روزگار کی فراہمی سے مستحق خاندانوں کو اپنے گھریلو معاملات چلانے میں سہولت میسر آئے گی اور انہیں معاشی مشکلات سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔

تقریب کے دوران مرحوم ملازمین کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت بھی کیا گیا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

آپ یہ بھی پسند کریں
اپنی رائے دیں

Your email address will not be published.